وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری اعزازات پانے والی ممتاز شخصیات کو مبارکباد

جمعرات 14 اگست 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سول و عسکری اعزازات پانے والی ممتاز شخصیات کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ،اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اعزازات ان شخصیات کی شاندار خدمات، بے لوث محنت اور ملک و قوم کے لیے غیر معمولی کردار کا اعتراف ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (ہلالِ جُرَأت)، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (ہلالِ جُرَأت)،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد (نشانِ امتیاز)،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف (نشانِ امتیاز)، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی (نشانِ امتیاز)، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار (نشانِ امتیاز)،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ (نشانِ امتیاز)،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ (نشانِ امتیاز)، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف (نشانِ امتیاز)، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری (نشانِ امتیاز) اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال (نشانِ امتیاز) وہ شخصیات ہیں جنہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا ہے جو باعث مسرت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اعزازات نہ صرف ان ممتاز رہنماؤں اور افسران کی انفرادی کامیابیوں کا اعتراف ہیں بلکہ پاکستان کے دفاع، جمہوری اقدار کے فروغ، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے تسلسل کی علامت بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سب شخصیات مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں اور قیادت سے پاکستان کے روشن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔