حالیہ پاک بھارت جنگ میں پوری قوم نے پاک فوج کا ساتھ دیا ،ایم پی اے بیگم تحسین فواد

جمعہ 15 اگست 2025 17:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بیگم تحسین فواد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنایا اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں پوری قوم نے پاک فوج کا ساتھ دیا اور کامیابی پاکستان کا مقدر ٹھہری اور پوری دنیا میں پاکستان کو عزت و توقیر ملی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں منعقدہ یوم پاکستان کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا نو مئی والوں نے پیٹھ دکھائی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن سونیا شاہ نے کہا کہ پاکستان کے محافظ مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

(جاری ہے)

وقت آگیا ہے کہ ہم ملکی سلامتی۔مضبوط معیشت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

تقریب سے مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے سینئر نائب صدر مرزا منصور بیگ،لیبرونگ کے ڈویژنل صدر حاجی خالد سعید بٹ،ضلعی صدر تنویر اختر شیخ،ڈی پی کوارڈینیٹر ملک طارق بشیر ووٹوار ٹاؤن کے کوارڈینیٹر مولوی رشید عوان چوہدری عبدالرشید اور آئیسکو مزدور یونین کے رہنما ملک عاصم سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے قیام پاکستان کے حوالے سے دی گئی قربانیوں سے شرکا کو آگاہ کیا، اور بحیثیت پاکستانی قوم ذمہ داریوں کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ نے آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔