جشن آزادی معرقہ حق پر سیکیورٹی،ایازمیمن کا پولیس اوررینجرز کوخراج تحسین

جمعہ 15 اگست 2025 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)جشن آزادی معرقہ حق پر سیکیورٹی کامعاملہ،آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و عام آدمی پارٹی پاکستان کے بانی ایازمیمن موتی والا نیپولیس اوررینجرز کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس ورینجرز کے اہلکار کراچی شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لئے مامور ہیں،سیکورٹی اداروں نے اپنی حکمتِ عملی اور فورسز کی کاوشوں سے پائیدار امن کو یقینی بنایا۔

جشن آزادی اپنے بچوں میں منانے کی بجائے قیام ِامن میں مصروفِ عمل رینجرزاور پولیس کے جوانوں نے اپنی خوشیاں دوسروں کے لیے قربان کیں۔کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کاکہناتھاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکاروں نے ہمیشہ کی طرح ملکرقومی املاک اور عوام کی حفاظت کی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرز اور پولیس امن قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کی سلامتی کے لیے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،تاجرالائنس رینجرز سندھ پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لاہور جیسے شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اور پشاور میں اسکول جیسے حساس مقامات کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا،ہمیں اپنی فوج، پولیس، اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔