ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات

جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، وسطی پنجاب، بلوچستان، سندھ ،اسلام آباد، حیدرآباد اور گجرانوالہ میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا

جمعہ 15 اگست 2025 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) جنوبی پنجاب،شمالی پنجاب،وسطی پنجاب،بلوچستان،سندھ،اسلام آباد،حیدرآباد،میرپور خاص،گجرانوالہ:چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی کی ہدایت پر پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

جنوبی پنجاب شمالی پنجاب وسطی پنجاب بلوچستان سندھ میں جشن آزادی کی خوشی میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریبات منعقد کی گئی۔اسلام آباد حیدرآباد گجرانوالہ میرپور خاص اور دیگر شہروں میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ملک بھر کی تمام ڈسٹرکٹوں میں بھی جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی منائی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سنی تحریک کی جانب سے جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں تحریک آزادی کے عنوان سے سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی کی مختلف ڈسٹرکٹوں میں منعقد کی جانے والی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ثروت اعجاز قادری نے ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے ذمہ داران کارکنان عہدے داران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی صرف ایک دن کا نام نہیں ہے یہ تجدید عہد وفا کرنے کا نام ہے۔

ہمیں اپنے بانیان پاکستان اور آبا اجداد کی اس نشانی کو اپنے سینے سے لگا کر رکھنا ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور آنے والی نسلوں کو یہ باور کرانا ہوگا کہ جدوجہد آزادی میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا ہے۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی تاریخی فتح ہے اور یہ فتح پوری دنیا کو دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا دشمن دشمن ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔ذلت دشمن کا مقدر بن چکی ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ پاکستانی افواج نے جس دلیری اور بہادری سے دشمن کو ناکو چنے چبوائے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔مبارک باد پیش کرتا ہوں پوری پاکستانی قوم کو جس نے پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔