نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 اگست سے برطانیہ کا تین روزہ دورہ کریں گے

ہفتہ 16 اگست 2025 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 اگست سے برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورہ کے دوران نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان انجیلا رینر، ہمیش فالکنر، لارڈ واجد خان اور دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکر بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دورے کا فوکس پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کا استحکام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تعاون کا فروغ ، مصنوعی ذہانت اور انٹرپرینیورشپ اور دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ، کشمیری رہنما اور پاکستانی تارکین وطن کے نمائندے بھی ملاقات کریں گے۔نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پائلٹ پروجیکٹ اور IMPASS کی طرف سے ون ونڈو آپریشن کا افتتاح بھی کریں گے۔