Live Updates

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ کا فون پر تبادلہ خیال

ہفتہ 16 اگست 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو کویت کے وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ صباح الخالد الصباح کی جانب سے شمالی پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے المناک جانی اور مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کویت کی جانب سے یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنما رواں ماہ کے آخر میں جدہ میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے کونسل آف فارن منسٹرز میں ملاقات کے منتظر ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات