مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں نے پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ‘ ملک افضل کھوکھر

نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے‘رکن قومی اسمبلی

اتوار 17 اگست 2025 11:05

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں نے پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات براہ راست عام آدمی کی فلاح سے متعلق ہیںجبکہ دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دن رات ملکی وقار کی بحالی اور معیشت کے استحکام کے لئے سرگرم عمل ہیں جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی عالمی سطح پر کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے، یہ ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے، فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔