
پاکستان کی معیشت تیزی سے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ، سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں‘سردار ایاز صادق
2030 تک پاکستان کو دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب
اتوار 17 اگست 2025 12:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، پاکستانی قوم میں آگے بڑھنے کا غیر معمولی جذبہ موجود ہے، جس کی بدولت ملک مشکل حالات کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور ترسیلات زر میں نمایاں بہتری کو معاشی استحکام کی علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کیا لیکن اس کے باوجود ملک میں حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ، حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی اور سماجی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی برادری کو بھارت کے عزائم سے آگاہ کیا اور پہلگام واقعے کے اصل حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ تاہم، بھارت نے اس واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملہ کیا جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا فوجی طاقت رکھنے والے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور جنگ میں فتح حاصل کر کے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ سپیکرز کانفرنس کے دوران ہر کوئی یہ جاننا چاہتا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کو کیسے مار گرایا۔ انہوں نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سفارتی محاذ پر پاکستان کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی۔پاک-چین دوستی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں۔ انہوں نے سازگار انجینئرنگ اور چینی کمپنی جی ڈبلیو ایم کے اشتراک سے ہیول ایچ 6 کی لانچنگ کو پاک-چین اقتصادی تعاون کی ایک کامیاب مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.