ة ملک میں ئین کی بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی نے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے، سید نیئر حسین بخاری

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی نظام کی بالادستی کیلئے کوششیں کی ہیں اور موجودہ نظام بھی پیپلز پارتی کی مرحون منت ہے، رہنما پیپلز پارٹی /یہ اے پی سی صرف دو صوبوں کے مسائل پر ہے یہ آئین تمام شہریوں کو حقوق دیتا ہے اور سیاسی جماعتوں میں پاکستان کا ہر شہریرکن بن سکتا ہے اور اے این پی صرف پشتونوں کی جماعت نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی اس کے ممبران ہیں، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

اتوار 17 اگست 2025 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اس ملک میں ئین کی بالا دستی کیلئے پیپلز پارٹی نے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی نظام کی بالادستی کیلئے کوششیں کی ہیں اور موجودہ نظام بھی پیپلز پارتی کی مرحون منت ہے۔

(جاری ہے)

اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آج ملک میں جو پارلیمانی نظام موجود ہے وہ پیپلز پارٹی کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے اور پیپلز پارٹی نے قومی مفاد میں یہ سوچا کہ اس نظام کو چلنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اے این پی نے جو مسائل اٹھائے ہیں اور اس پر جرگے کئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ اے پی سی صرف دو صوبوں کے مسائل پر ہے یہ آئین تمام شہریوں کو حقوق دیتا ہے اور سیاسی جماعتوں میں پاکستان کا ہر شہریرکن بن سکتا ہے اور اے این پی صرف پشتونوں کی جماعت نہیں بلکہ دیگر صوبوں میں بھی اس کے ممبران ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس 1973کا ائین موجود ہے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے دستخط ہیں ایسے وقت میں ایک نئے سوشل کنٹریکٹ کی بات نیا آئین بنانے کے مترادف ہے ہمیں اسی آئین کے نیچے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی تاہم اگر ضرورت پڑے تو اس میں ترامیم کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہاکہ آج ہم سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے بات چیت کر رہے ہیں یہ سیاست کی اساس ہے جیسے بھی حالات ہوں یا مشکلات ہوں سیاسی شخصیات کو مذاکرات کرنے چاہیے اور یہ مذاکرات سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی ہونے چاہیے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ہر ملک میں ہوتی ہے مگر اس کے اختیارات آئین کے تحت متعین ہیں ہمیں مذاکرات پارلیمنٹ کے زریعے کرنے چاہیے اور یہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام اقوام خود دار ہیں اور ہر قوم نے قربانیاں دی ہیں ہمیں بحثیت پاکستانی سوچنا ہوگاانہوں نے کہاکہ اس ملک میں ہر ایک سے بات چیت ہوسکتی ہے تاہم ملک دشمنوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی ہے انہوںنے کہاکہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے اانہوںنے کہاکہ جن اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریاں آئی ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت ان نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

۔۔۔۔