Live Updates

سعودی قیادت کی پاکستان میں بارش اور سیلاب سے اموات پر اظہارِ تعزیت

پیر 18 اگست 2025 17:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد، محمد بن سلمان کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔سعودی شاہ اور ولی عہد نے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور متاثرین سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔سعودی شاہ اور ولی عہد نے زخمیوں کی جِلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات