
سیاسی فوائد کے لیے بے لگام جارحیت اور جنونی بیانیے انسانی بحرانوں کے اہم محرکات ہیں، وزیر خارجہ
غزہ میں، جاری قبضہ اور محاصرے انسانی امداد، ضروری خوراک اور طبی سہولیات تک رسائی کو محدود کر کے شہریوں کو مصائب کا شکار بنا رہی ہے، اسحق ڈار
بدھ 20 اگست 2025 06:10
(جاری ہے)
تنازعات کو پرامن طریقوں، ثالثی، مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں، جاری قبضہ اور محاصرے انسانی امداد، ضروری خوراک اور طبی سہولیات تک رسائی کو محدود کر کے شہریوں کو مصائب کا شکار بنا رہی ہے۔ فلسطین میں جاری نسل کشی کے اثرات انتہائی گہرے ہیں جہاں خاندان، بچے اور عام شہری ناقابل تصور تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر غزہ کی انسانی صورتحال کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری انسانی بحران پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے، دہائیوں پر محیط جبر، جبری بے دخلی، خودساختہ حراستوں، آبادیاتی تبدیلیاں اور کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کو منظم طریقے سے دبانے کی کوششیں علاقے میں انسانی بحرانوں کو مزید گھمبیر بنا رہی ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پانی اور دیگر ضروری وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ایک نئے اور خطرناک خطرے کی نشاندہی کر رہا ہے، جو خطے میں پہلے سے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے انسانی بحرانوں کے لیے مشترکہ بین الاقوامی ردعمل کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سالوں میں، موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بھی غیر متناسب طور پر متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں جاری سیلاب ایک بار پھر موسمیاتی انسانی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ متاثرہ آبادیوں کی مدد کے لیے انسانی شراکتیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیے، ہم زندگی اور انسانی وقار کے تحفظ اور امن کے فروغ کے لیے اپنے عہد کی تجدید کریں۔ ہمارے سامنے چیلنجز بہت بڑے ہیں، لیکن عالمی یکجہتی، فیصلہ کن اقدامات اور انصاف و انسانی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے بین الاقوامی برادری مصائب کو کم کر سکتی ہے اور سب کے لیے ایک منصفانہ اور پرامن مستقبل کو یقینی بنا کر امید کی کرن بحال کر سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب مزید 45زندگیاں بہا لے گیا، تعداد بڑھ کر 365 تک پہنچ گئی ، پی ڈی ایم اے
-
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑا امدادی قافلہ روانہ کر دیا
-
مرتضی سولنگی کو صدرمملکت کا ترجمان مقررکردیا گیا
-
گورنرسندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
18 سال کی کرپشن اور نااہلی نے کراچی کو ڈبو دیا، حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر تنقید
-
ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کی شکایات سنیں
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24اگست کو طلب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریائوں میں پانی کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے فصلیں اور بستیاں متاثر
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.