چین چاہتا ہے پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں بڑا کردار ادا کرے‘ قونصل جنرل کراچی

بدھ 20 اگست 2025 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یوند ونگ یانگ کا کہنا ہے چین چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں زیادہ بڑا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

جاپان کیخلاف چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک متفق ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب تنازعات اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طورپر مناسب انداز سے حل کیے جائیں۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں زیادہ بڑا کردار ادا کرے۔قونصل جنرل یوندونگ یانگ کے مطابق دنیا میں یکطرفہ پن، تحفظ پسندی اور تسلط پسندی بڑھ رہی ہے۔چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کو مل کر عالمی نظام کو بالاتر رکھنا چاہیے، ایسی اقتصادی عالمگیریت ہو جو سب کے مفاد میں ہو۔