کابل میں چھٹی سہ فریقی وزرائے خارجہ کانفرنس :، سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 20 اگست 2025 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) چھٹی سہ فریقی وزرائے خارجہ کانفرنس 20 اگست 2025ء کو کابل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سہ فریقی کانفرنس نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔ انہوں نے تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم، ثقافت اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے حوالے سے تعاون کو گہرا کرنے کے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی۔