Live Updates

فرح عظیم شاہ کا بلوچستان سندھ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارشوں، سیلاب اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 21 اگست 2025 20:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن فرح عظیم شاہ نے بلوچستان سندھ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارشوں، سیلاب اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سندھ پنجاب خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع میں حالیہ شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس ہواہے رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ہم اس دکھ بھری گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب کرے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات