Live Updates

ایم کیو ایس سی کا شہر کے متاثرین بارش کی فوری مدد کا مطالبہ

جمعرات 21 اگست 2025 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے ایم کیو ایس سی کے رہنماں کے ہمراہ کہا ہے کہ ملک و قوم کے تمام مسائل کی وجوہات میں کرپشن بڑی وجہ ہے اور شہر کراچی میں حالیہ بارش سے ہونے والے جان و مال کے نقصان کی جہاں بارش سے نمٹنے کی حکومتی عدم حکمت عملی وجہ ہے وہی کرپشن بھی اہم وجہ ہے دراصل ملک میں کرپشن بڑے عروج پر ہے حتی کہ دوسری طرف شہر کراچی جو ملک کا سب سے بڑا صنعتی شہر اور معاشی حب ہے اس کو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لوٹ کا مال سمجھ کر خوب لوٹ رہی ہے اور اس کے ساتھ 17سال سے متعصبانہ رویہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو انتہائی پریشانی کی بات ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے انسانی حقوق کے ادارے این ایف ایچ آر پی کے آفس میں سول سوسائٹی کے اراکین سے حالیہ بارش میں کراچی کے ڈوبنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گفتگو بھوپالی شہید لورز فورم کے عطا اللہ عالم نوری، کراچی سٹی فورم کے عارف نور، عبد الکبیر خان، سلمان عثمان، عبد الباسط و دیگر شامل تھے اس موقع پر اسلم خان فاروقی اور رہنماں نے حکومت سندھ سے شہر کراچی میں بارش سے نمٹنے کی حکومتی عدم حکمت عملی کے باعث ہونے والے جان و مال کے نقصان کے ازالہ کے لیے متاثرین بارش کی فوری مدد کا بھی مطالبہ کیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات