
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ، پاک۔چین "آہنی بھائی چارے" کی توثیق
جمعرات 21 اگست 2025 20:10
(جاری ہے)
صدر نے بیجنگ اور چین کے صوبہ گانسو میں حالیہ سیلابوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر بھی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے رواں سال کے اوائل میں اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ان کی صدر شی جن پنگ اور چین کی اعلیٰ قیادت سے کامیاب ملاقاتیں ہوئیں۔ یہ دورہ پاکستان۔چین آہنی بھائی چارے پر میرے اعتماد کا مظہر تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں انہوں نے چین کے 14 دورے کئے تاکہ ملک کی ترقی اور پیشرفت کو قریب سے سمجھ سکیں جو بعد ازاں پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کا پیش خیمہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 2026 پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور پاکستان اس اہم موقع کو شایانِ شان طریقے سے منانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے پاک۔چین دوستی کی بہترین روایات اپنی نئی نسلوں تک منتقل کر سکتے ہیں۔صدر مملکت نے سی پیک کو جو صدر شی جن پنگ کے فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حصہ ہے پاکستان اور چین دونوں کے لئے بے پناہ تزویراتی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہمارے باہمی وژن یعنی خطے میں بہتر روابط، اقتصادی انضمام اور پرامن ہمسائیگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا ایک اہم جزو ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم رہی ہے جو باہمی خیرسگالی، اعتماد اور مضبوط سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا وژن ہے کہ پاکستان اور چین کا مستقبل مشترکہ ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے کام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چین، کلیدی مواقع پر پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی، چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز بلاول بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر، صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، سیکرٹری خارجہ اور پاکستان کے سفیر برائے چین بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں ’کارخانوں سے زیادہ مساجد‘، رپورٹ
-
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ ،اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال
-
لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو سیف سٹی کے تمام کیمرے فعال کرنے کا حکم
-
9 مئی کرنے اور کرانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مذہبی رواداری اور باہمی احترام کا فروغ ہمارا عزم ہے‘ مریم نواز شریف
-
ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 41کروڑڈالر کا پیکیج منظور کرلیا
-
پاکستان ، امریکا کے تعلقات میں پیش رفت ،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع
-
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم
-
لسبیلہ: اوتھل کے قریب 2 پک اپ گاڑیوں اور مسافر کوچ میں تصادم، 9 افراد جاں بحق
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہیلپ لائن نمبر1223 جاری کردیا ، انعم زاہد
-
عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.