ض*وزیراعظم سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی ملاقات

ذ*وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جھل مگسی گیس فیلڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی ملکی ذخائر سے فائدہ اٹھا کر درآمدی گیس پر انحصار کم ہوگا ، قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی، وزیراعظم

جمعرات 21 اگست 2025 22:25

x اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی ملاقات،وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو جھل مگسی گیس فیلڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔منصوبے کے تحت گیس کی قومی ترسیل میں شمولیت سے درآمدی گیس پر انحصار کم ہوگا اور سالانہ تقریباً 298 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

نوابزادہ خالد حسین مگسی نے وزیراعظم کو پراجیکٹ کے افتتاح کی دعوت دی، جو وزیراعظم نے قبول کرلی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بیش قیمت قدرتی وسائل معاشی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے اس بات کو سراہا کہ ملکی ذخائر سے فائدہ اٹھا کر درآمدی گیس پر انحصار کم ہوگا اور قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔شہباز شریف نے جھل مگسی گیس فیلڈ کی قومی ترسیل میں شمولیت کو ایک احسن قدم قرار دیا