Live Updates

ڈاکٹرعشرت العباد خان کی ہدایت پر کراچی کے تمام علاقوں میں بارش کے دوران کارکن عوا م کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں رہے

جمعہ 22 اگست 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی ہدایت پر کراچی کے تمام علاقوں میں عوام کی مدد، متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور مدد کے علاوہ انڈر پاسز میں بھی بارش کے دوران گاڑیوں کو نکالنے اور بند گاڑیوں کو سائیڈ پر لگانے کے علاوہ، مکینک بھی ساتھ رکھے گئے تھے۔ تینوں دن منگل تا جمعرات رات گئے تک خدمات کا سلسلہ جاری تھا۔

مرکزی کمیٹی کے اراکین انچارج نہال احمد صدیقی، فاروق ملک، ریحان خان، سیف یار خان، محمد پناہ پنہیار، سلیم سہروردی،عامر علی، مقصود قریشی، آصف قدوس، ٹان انچارجز و اراکین و ورکرز اور رضا کاروں نے عوامی مدد پھنسی ہوئی گاڑیوں،کو نکالنے پانی اور فوڈ کی فراہمی بھی کی گئی۔ جبکہ بجلی کی فراہمی کے لئے کے الیکٹرک دفاتر کا عوام کے ساتھ دھرنا دے کر گاڑیاں اور عملہ لے جا کرفالٹ دورکرائے۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر پڑھے گڑھے پتھروں سے بھر کر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کرانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا گیا۔ کورنگی کازوے پر پھنسی گاڑیوں اور متاثرہ افراد کو پانی، فوڈ اور گاڑیوں کو دھکے دے کر کلیئر کرایا گیا۔ نیو کراچی، نارتھ کراچی، اورنگی ٹان، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں کام کرنے کے علاوہ، متاثرہ خاندانوں کرنٹ لگنے سے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی اور انکی ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی گئی۔ ڈاکٹرعشرت العباد خان (میری پہچان پاکستان) کی ٹی شرٹ میں ملبوس رضا کار خدمات سر انجام دیتے نظر آئے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تمام رہنماں اور رضا کاروں کو شاباش پیش کی ہے۔ خدمت کاکام مسلسل جاری ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات