Live Updates

ٴْدھاندلی کی کوکھ سے جنم لینے والے حکمرانوں کی روانگی کا بگل بج چکا ہے : امتیا رشید قریشی

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

_لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) پاکستان جمہوری پارٹی کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی کی صدارت میں لاہور ہائی کورٹ بار کے جناح لائونج میں ہوا - اجلاس میں سید وقار حسین شاہ جنگی مرکزی سیکرٹری جنرل پی ڈی پی، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ صدر پی ڈی پی پنجاب، ڈاکٹر شاہد نصیر، محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ، پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ، جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ ،محمد توقیر چوہدری ایڈووکیٹ، رانا شاہد علی صابر، شمائلہ منظور ایڈووکیٹ، مریم چوہان ایڈووکیٹ، محمد افضل حق خرم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار دو خاندانوں نے ڈیڑھ سال کے دور اقتدار میں کرپشن مہنگائی، بے روزگاری اور اقربا پروری کو فروغ دیا ہی- دھاندلی کی کوکھ سے جنم لینے والے حکمرانوں کی روانگی کا بگل بج چکا ہے اورپارٹی کارکنان جنرل الیکشن کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی پی کو اقتدار میں آنے کا موقعہ مل گیا تو مہنگائی اور بے روزگاری کا مکمل خاتمہ کر دے گی اور ہر بے گھر کو فری گھر دے گی۔

امتیاز رشید قریشی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی 22ویں برسی کے موقع پر انہیں اور دیگر نامور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان جمہوری پارٹی کے زیر اہتمام "یاد رفتگان" 25 ستمبر بروز جمعرات کو کراچی شہدا ہال لاہور ہائی کورٹ بار میں منایا جائے گا جس میں بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان ،میاں محمود علی قصوری سابق وفاقی وزیر ،سید ابوالاعلی مودودی سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان ،عبدالرشید قریشی سینر ایڈووکیٹ بانی ممبر پی ڈی پی و چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی، انسانی حقوق کے علمبردار ایم ڈی طاہر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور چوہدری لیاقت حسین وڑایچ ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات