رحیم یارخان،پی پی رہنماراجہ خان سولنگی رات ایک بجے کال پر واپڈاآفس پہنچ گئے

جمعرات 28 اگست 2025 23:11

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 262 راجہ خان سولنگی عوامی مسئلے کے حل کے لیے رات ایک بجے فون کال پر واپڈا آفس پہنچ گئے اور تین بجے رات تک مودجود رہ کر آمین گڑھ کے رہائشیوں کے لیے نیا ٹرانسفارمر نصب کرا کر بجلی بحال کرادی۔

(جاری ہے)

علاقہ کے مکین واپڈا کے خلاف بجلی بحال نہ کرنے پر سراپا احتجاج تھے بجلی کی بحالی پرراجہ خان سولنگی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر راجہ خان سولنگی نے کہا کے پیپلز پارٹی کا منشور عوامی کی خدمت ہے مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ بن چکی جلد ہی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے والی ہے اور وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔