Live Updates

بھارت کہتا تھا ہم پاکستان کو پانی نہیں دیں گے، ہم اپنے حصے سے زیادہ پانی لے رہے ہیں ‘رانا مشہود احمد

پاکستان مخالف بیانیے کے پیچھے بھارت کی بڑی ایجنسیاں ملوث ہوتی ہیں ‘‘چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام

ہفتہ 30 اگست 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کہتا تھا ہم پاکستان کو پانی نہیں دیں گے، ہم اپنے حصے سے زیادہ پانی لے رہے ہیں ،وزیرا علی پنجاب اور حکومت سیلاب میں کام کر رہے ہیں ،جو مسائل ہیں حکومت کی پوری کوشش ہے ان کو حل کیا جائے ،اس کوشش میں ہیں کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں ۔

قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطا ب میں انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ کے علاقوں میں جاتا ہوں ان بچوں کو سنتا ہوں ،میں وزیرستان گیا،وہاں دیکھتا ہوںوہاں کیا حالات ہیں ،کسی کا بازو نہیں کسی کی ٹانگ نہیں لیکن ان میں زندگی کی لگن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پنجاب میں وزیر تعلیم اور شہباز شریف وزیر اعلی تھے ہم نے بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کیا،ایک تندور پر کام کرنے والے بچے نے پنجاب میں ٹاپ کیا ،اس طرح کی لاکھوں مثالیں موجود ہیں ،ہم نے پنجاب کے بچوں کا مستقبل بنانے کے کام کیا ،ہم بچوں کو سافٹ لون دے رہے ہیں ،ہم نے تمام یونیورسٹوں میں گرین یوتھ موومنٹ بنائیں ،اب ہم نیشنل والنٹیئر فورس بنا رہے ہیں ،ہم نے تین سال میں بیس لاکھ بچوںاور بچیوں کو تربیت دینی ہے ،ترکیہ میں جب آفت آتی ہیں ادارے بعد میں آتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کی تربیت کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2022ء میں کہا جاتا تھا پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ہم پاکستان کو دوبارہ ٹریک پر لے کر آئے ،آپ سری لنکا کی مثال لے لیں وہاں جب دیوالیہ ہوا تو پٹرول 1600روپے لیٹر ہو گیا تھا ،اگر ہم دیوالیہ ہوتے تو ہمارا بھی یہی حال ہوتا ،ہم فلسطین کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں ہم مزید طالبعلموں کو مواقع دیں گے ،اسرائیل کا مشن ہی یہ ہے کہ فلسطین کی یوتھ کو ختم کیا جائے ،جب بوسنیا میں ایسے حالات ہوئے تو ہم نے ان کے طالبعلموں کو بھی ایسے مواقع مہیا کیے ،وہ آج بھی اس کو یاد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو پاکستان مخالف بیانیہ ہے اس میں بھارت کی بڑی ایجنسیاں ملوث ہوتی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے ہم نے یوتھ کے لیے بہت کام کیا ،اسی میں سے ارشد ندیم نکلا ہے وہ بیمار ہوا اس کا علاج کروایا گیا ،آگے جا کر اس نے اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کیا ،ہماری تعلیم کے حوالے سے کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ۔جب 2018ء میں ایک حکومت بنی اس نے وہ تمام پالیسیاں ختم کر دیں،پڑھ لکھ کر فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے،پاکستان ترقی تب کرے گا جب آپ حقیقت کو سمجھیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات