Live Updates

نوشہرہ کی عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سیلاب سے محفوظ بنادیا گیا،دریائے کابل کے کناروں پر پشتوں کی تعمیر پر 13ارب روپے لاگت آئی،پرویز خٹک

ہفتہ 30 اگست 2025 21:10

_ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کی عوام کو ہم نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سیلاب سے محفوظ بنادیاہے۔دریائے کابل کے کناروں پر پشتوں کی تعمیر پر 13ارب روپے لاگت آئی ۔

(جاری ہے)

چار سے چھ لاکھ کیوسک سیلاب بھی خدانخواستہ آیا تو نوشہرہ محفوظ رہے کا۔سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے مرطوط منصوبہ بندی کرنا ہوگئی۔موسمی تبدیلی کے چیلنج کے بعد تمام صوبوں کو سرجوڈپر پالیسی بنانا ہوگئی۔خیبرپختونخوا کے جانی مالی نقصانات اور پنجاب میں تباہی پر افسوس ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات