Live Updates

7آج ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اس کی وجہ ملک میں آئین بنانے سے انکار اور بڑی مشکل سے ملک ٹوٹنے کے بعدجب آئین بنا اس پر عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈالی گئی

ہفتہ 30 اگست 2025 22:40

ةکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آج ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اس کی وجہ ملک میں آئین بنانے سے انکار اور بڑی مشکل سے ملک ٹوٹنے کے بعدجب آئین بنا اس پر عملدرآمد میں رکاوٹیں ڈالی گئی اور آئین کو جنرل ضیاء الحق نے پائمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ چند صفحات کی کتاب ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ۔

11سال ملک کا آئین معطل رہا اور ان کے مسلط خود ساختہ احکامات سے ملک کو چلاتے رہے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد درپردہ غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے لیے فارم 47کی غیر منتخب نام نہاد پارلیمنٹ کے ذریعے آج بھی آئین پائمالی میں مصروف ہیں ۔ ملک کی حقیقی سیاسی جمہوری قوتوں کو زور زبردستی سے پیچھے دھکیلنے کے غیر آئینی عمل سے ملک میں سیاسی عدم استحکام اور ملکی اداروں کو مفلوج کرکے نااہل ، ناکام غیر منتخب اور کرپٹ ، بدعنوان سے ملکی معاملات سدھارنے کے ناکام کوششیں جاری ہیں جس سے ملکی معاملات روز بروز بگڑرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل کچلاک سے مربوط غبرگ علاقائی یونٹ کے کانفرنس سے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی اطلاعات سیکرٹری تالیمند خان یوسفزئی ، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے صدر سید شراف آغا، ضلع ایگزیکٹیو ملک یاسین بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت کچلاک تحصیل کے صدر ملک نادر کاکڑنے کی ۔

کانفرنس میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری منان خان بڑیچ، ضلع ایگزیکٹیوز اور تحصیل کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق احسان اللہ بازئی علاقائی سیکرٹری ، مقصود احمد بازئی سینئر معاون سیکرٹری، قاسم خان بازئی اطلاعات سیکرٹری،ذکریا خان بازئی رابطہ سیکرٹری ،عباس خان کاکڑ مالیات سیکرٹری ،شریف لالا، اصغر خان بازئی اور ظفر خان بازئی علاقائی معاونین منتخب ہوئے ۔

مقررین نے کہا کہ آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، جمہورکی حکمرانی اور ملک کو قوموں کی برابری کا حقیقی جمہوری فیڈریشن اور ملکی آئینی اداروں کو اپنے آئینی دائرہ اختیار کے آئینی موقف نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ملک کا عظیم اور ہر دلعزیز لیڈر بنادیا ہے ۔

اور آج ملک کے تمام دانشوروں ، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور جمہوریت سے لگائو رکھنے والے افراد محمود خان اچکزئی کو اپنے ارمانوں کی تکمیل کا کرن گردانتے ہیں اور ملک کے مستقبل کے لیے جمہوریت کو لازمی قرار دیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ملک کے اندر پشتونوں پر مسلط انگریزی بٹوارے کو ختم کرنا ، پشتون قومی وحدت ، پشتون قومی تشخص اور پشتونوں کے قومی وسائل پر پشتون قومی سیاسی واک واختیار ، ملک میں آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ، جمہور کی حکمرانی،ملک کے تمام اداروں کو آئین میں دیئے گئے دائرہ کار ودائرہ اختیار کا پابند بنانے اور ملک کو قوموں کی برابری کا فیڈریشن بنانا پارٹی کی سیاست کا محور ہے اور کارکنوں یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے منشور میں متعین کردہ راستے پر چلتے ہوئے اپنے منزل کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد تیز کرے اور آج اس کانفرنس میںنئی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بجاء طور پر پارٹی اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ منتخب کابینہ اور کانفرنس میں شریک اراکین اس جدوجہد میں اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کرینگے۔

مقررین نے کہا کہ فارم47کے بھونڈے طریقے سے عوام پر مسلط حکومت میں تمام معاملات بگڑتے جارہے ہیں ایک جانب مہنگائی اور بدترین بیروزگاری مسلط ہے دوسری جانب امن وامان مکمل طور پر پائمال ہے پورے ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے کرپشن اپنے عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بونیر ، شانگلہ ،سوات ، پشاور اور مالاکنڈ کے تباہ کن سیلاب اور اب پنجاب میں سیلاب کے باعث عوام کو سخت ترین تشویشنا ک صورتحال کا سامناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں آئینی قوانین رولز کو پائمال کرتے ہوئے صوبے کے عوام کی جدی پدری زمینوں کے انتقال اور الاٹمنٹ جاری ہے دوسری جانب جاری سازشوں سے سویلین اتھارٹی ختم کرکے ضلعوں کو کرنلوں کے حوالے کرنے اور فورسز کے ذریعے امن وامان پائمال کرنے کا مکروہ دھندہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کی جانب سے گزشتہ روز غبرگ میں پارٹی کے رہنماء ملک یاسین بازئی کو زبردستی گاڑی سے اتارنے اور آنکھوں پر پٹیاں باندھنے کے عمل کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملوث آفیسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کری
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات