م*تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل شی جن پنگ اور نریندر مودی کی ملاقات

اتوار 31 اگست 2025 18:40

ھ*تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تیانجن شہر میں دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے قبل ہوئی جو آج اور کل (31 اگست اور یکم ستمبر) تیانجن میں منعقد ہو رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی سات سال بعد چین کے دورے پر ہیں۔ اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چین اور بھارت کے تعلقات 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد سرد مہری کا شکار رہے، تاہم گزشتہ سال قازان میں ہونے والی ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وہ صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔ایس سی او اجلاس میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ 16 ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر شریک ہوں گے۔