Live Updates

یوم دفاع پاکستان بھرپور جوش خروش سے منائیں گے، اسلم فاروقی

دشمن کا ایجنڈا و ہر چال جنگ ستمبر والا جذبہ بیدار کرکے ناکام بنایا جاسکتا ہے، ایم کیو ایس سی

اتوار 31 اگست 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان بہادر شہدا کا دن ہے اس دن کو بھرپور جوش خروش سے منائیں گے اس بات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کی آمد کے موقع پر ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کو 1965 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے اس دن بھارتی افواج نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور منہ کی کھائی تھی اسلم خان فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملے کے جواب میں ہمت اور عزم کے ساتھ اسے ناکام بنا کر بھارتی فوجیوں کو دھول چٹائی تھی قوم کو جنگ ستمبر کے بہادر شہدا کی عظیم قربانیوں کو اس انداز سے خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جیسا ان کا حق ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں پہلے دن سے ہی پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں تاہم افواج پاکستان جو دنیا کی بہادر، دلیر اور نامور فوج ہے، اس کا مقابلہ کرنے کی کسی بھی دشمن میں طاقت نہیں ہے تبھی دشمن ہماری بہادر افواج کے خلاف طرح طرح سے پروپگنڈا کرنے میں مصروف ہے دراصل وطن عزیز دشمن کا اصل ایجنڈا ہے جس کی تباہی کے لیے دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مختلف کارروائیاں کروا رہا ہے اور آبی جارحیت بھی دشمن کی چال ہے جسے پاک فوج کی سیلاب متاثرین کے لیے مثالی امدادی سرگرمیاں ناکام بنارہی ہیں انہوں نے عوام پر جنگ ستمبر والے جذبے کو اپنے اندر بیدار کرکے دشمن کے ایجنڈے اور ہر چال کو ناکام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات