پاکستان کی نظریاتی حدود کی حفاظت میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے،محمد یوسف

منگل 2 ستمبر 2025 16:46

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) جماعتِ اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری و ٹان ناظم نیو کراچی محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی حدود کی حفاظت میں جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے زمزمہ ہال میں یومِ تاسیس و ممبرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں جماعت کے ممبرانِ اسمبلی کے کرپشن سے پاک شفاف کردار اور اپنے انتخابی حلقوں میں ریکارڈ خدمات و ترقیاتی کاموں کا آئینہ دار ہے مگر اس ملک کی اشرافیہ و بیوروکریسی کی ملی بھگت نے کبھی مارشل لا اور کبھی فارم 47 کے ذریعے جماعت اسلامی کو ایوانوں سے دور رکھنے کی سازشیں کیں عوام نے سب کو اچھے طریقے سے پرکھ لیا ہے اب وہ نظام میں انقلابی تبدیلی اور عدل و انصاف کے قیام کیلئے جماعتِ اسلامی کو ایک مسیحا کے طور پر دیکھ رہی ہے انشا اللہ اب مستقبل جماعتِ اسلامی کا ہوگا تقریب سیصوبائی رہنما سہیل شارق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی جو 26 اگست 1941 کو محض 75 افراد اور 72 روپے کے فنڈز سے وجود میں آئی تھی آج ایک تناور درخت کی مانند ہر سو پھیل چکی ہے سیاست ہو یا خدمات جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہر میدان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے عوام الناس کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی تقریب سے مقامی رہنماں اکرم بیگ، پیر مسلم جان دیگر نے بھی خطاب کیا