رکن پنجاب اسمبلی طارق گل کے جواں سالہ بیٹے تابند طارق انتقال کر گئے

اپنے دفتر میں موجود تھے اچانک ہارٹ اٹیک ہو گیا ، آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، حمزہ شہباز شریف ،مجتبیٰ شجاع الرحمان ، بلال یاسین ، حاجی امداد حسین و دیگر کا دکھ کا اظہار

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طارق گل کے جواں سالہ بیٹے تابند طارق انتقال کر گئے ، تابند طارق (ن )لیگ کے کارکن اور شعبہ وکالت سے وابستہ تھے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ تابند طارق اپنے دفتر میں موجود تھے کہ انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہو گیا ، انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ، تابند طارق کی موت کی خبر سنتے ہی سینکڑوں کارکنان طارق گل کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ۔

مرحوم کی آخری رسومات آج 5 ستمبر دوپہر 2 بجے ان کی رہائشگاہ نیواں محلہ چاہ میراں لاہور میں ادا کی جائیں گی ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ،سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف ، صوبائی وزرائے مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین ، سابق رکن اسمبلی حاجی امداد حسین سمیت دیگر نے تابند طارق کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔