ملک بھر میں( آج) 6ستمبرکو یوم دفاع پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)شاہنوں کے شہر سرگودھا سمیت ہلال استقلال کا اعزاز پانے والے اضلاع سمیت ملک بھر میں( آج) 6ستمبرکو یوم دفاع پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور کل 7 ستمبر کو یوم فضائیہ منایا جائے گا۔زرائع کے مطابق شاہنوں کے شہر سرگودھا سمیت ہلال استقلال کا اعزاز پانے والے اضلاع سمیت ملک بھر میں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ سرگودھا،سیالکوٹ اور لاہور میں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ علما و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے سیکرٹری شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں سرگودھا ،لاہور اور سیالکوٹ نے جس طرح دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مسلح افواج نے دشمن کو ناکو چنے چبوائے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف پر حکومت وقت نے تینوں شہروں سرگودھا لاہور اور سیالکوٹ کو ہلال استقلال سے نوازا تھا اور یہی وجہ ہے کہ سرگودھا کو شاہنوں کے شہر کا اعزاز حاصل ہے اوریوم دفاع پاکستان کے موقع پر ان تینوں شہروں میں ہلال استقلال لہرانے کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے امسال بھی اس کو پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ کل 7ستمبریوم فضائیہ بھی پورے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔