
سیلاب انسانی المیہ ہی نہیں بلکہ قومی معیشت کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں،میاں زاہد حسین
مہنگائی 3 فیصد کی کم ترین سطح پر، مگرفصلوں کی تباہی سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00
(جاری ہے)
تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ 2025 کے تباہ کن مون سون سیلاب اس معاشی بہتری کو تلپٹ سکتے ہیں۔ سیلاب نہ صرف ایک انسانی المیہ کا رخ اختیار کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی نازک معیشت کے لیے ایک سنگین معاشی خطرہ بھی بن گئے ہیں۔
چاول، مکئی اور سبزیوں جیسی اہم فصلوں کی تباہی کاشتکاروں کے لیے معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکیورٹی کے بحران کوجنم دے گی، جس سے عام آدمی کے گھریلو اخراجات میں اضافہ ہوگا اورحکومت کی مہنگائی پرقابو پانے کی کوششوں کونقصان پہنچے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ ریکارڈ تیزی اس حقیقت کوظاہرکرتی ہے کہ سرمایہ کاربڑے پیمانے پرتعمیرِنوکی توقع کررہے ہیں، جس سے سیمنٹ، سٹیل اور تعمیراتی صنعت کے لیے بہتری کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں موجودہ بڑھتے ہوئیخطرات کونظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے زور دیا کہ ہمیں دو طرفہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ایک طرف فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اورتعمیرنو، اور دوسری طرف مالیاتی نظم وضبط کوبرقراررکھنا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی زرعی شعبے کی فوری امداد اورفصلوں کے نقصانات کوکم کرنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ غذائی بحران سے بچا جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال کی محنت سے حاصل شدہ معاشی کامیابیاں ابھی بھی نازک ہیں اوران کے تحفظ کے لیے مربوط اورفوری اقدامات ضروری ہیں۔ زر مبادلہ کے ذخائر پر دبا کم کرنے اور موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے برآمدات کواگلے درجے تک لے جانا پاکستان کے لیے ازبس ضروری ہے جس کے لیے شرحِ سود کو 7 فیصد تک کم کرنا اور بجلی کی قیمت 9 سینٹ فی یونٹ تک لانا ناگزیرہے اسی صورت میں امریکہ کے 19 فیصد ٹیرف سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.