افغان سفارتخانے نے حالیہ زلزلے کے شہداء کی یاد اور احترام میں تعزیت نامہ کھول دیا

حکومتی حکام، غیر ملکی سفارتکاروں، علما، صحافیوں اور دیگر سماجی شخصیات نے اپنے تعزیتی پیغامات درج کیے اور دعائیں کیں

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) افغانستان کے سفارتخانے نے ملک میں حالیہ زلزلے کے شہداء کی یاد اور احترام میں تعزیت نامہ کھولا۔ اس میں میزبان ملک کے متعدد حکومتی حکام، غیر ملکی سفارتکاروں، علما، صحافیوں اور دیگر سماجی شخصیات نے اپنے تعزیتی پیغامات درج کیے اور دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

ان میں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے صادق خان، وطن پارٹی کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر داخلہ آفتاب خان شیرپاو، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان، پاکستان کے کسٹمز کے وفاقی محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ، پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف، قازقستان کے سفیر محترم یرژان کستافین، ویتنام کے نائب سفیر فمان توان، اسلام آباد کے دارالافتاء کے سربراہ ڈاکٹر مفتی عقیل پیرزادہ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی، جماعت اسلامی کے امورِ خارجہ کے سربراہ آصف لقمان قاضی اور کئی دیگر شخصیات شامل تھیں۔

انہوں نے افغان سفیر محترم محمد سردار احمد شکیب سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔