
قدرتی آفات کے دوران ہم عزم و جذبے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، متاثرین کی آباد کاری تک ہر ممکن تعاون کریں گے،امیر مقام
یہ مشکل کی گھڑی ہے، مل کر اس سے نکلنا چاہیے،مجھے یقین ہے کہ جب سب کا یہ جذبہ ہو تو اس میں ضرور کامیابی ملے گی، وفاقی وزیر
جمعہ 5 ستمبر 2025 20:10
(جاری ہے)
2022 میں سیلاب آیا جس میں پورے ملک میں تباہی ہوئی، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان تمام علاقوں میں نقصانات ہوئے، قوم نے اس پر بھی قابو پا لیا۔
میں نے اس وقت وزیراعظم کے ساتھ کام کیا، ان میں دکھ درد دیکھا، وہ تمام علاقوں میں پہنچیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران بھی وزیراعظم چین میں ہوتے ہوئے بھی روزانہ صورتحال پر بریفنگ لیتے رہے، اجلاس منعقد کرتے رہے اور لوگوں کی ریلیف کیلیے ہدایات دیتے رہے،گزشتہ روز کے اجلاس میں مجھے کہا گیا کہ افغانستان میں جو زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصانات ہوئے، وہ بھی ہمارے پڑوسی اور بہن بھائی ہیں، ان کو امدادی سامان پہنچائیں،ہم نے یہاں پر سیلاب کے نقصانات کے باوجود افغان متاثرین کیلیے امدادی سامان حوالے کر دیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جب خیبر پختونخوا میں سیلاب آیا تو میں نے آپ کے بھائی، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کے نمائندہ ہونے کے ناطے اپنا فریضہ ادا کیا اور آپ کے ساتھ کھڑا رہا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد یہاں پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ ریلیف سامان کے علاوہ کس چیز کی فوری ضرورت ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ بجلی کی فوری بحالی ضروری ہے، میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری صاحب کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں خود بھی آئے، میں نے خود بھی نگرانی کی اور بجلی کو مہینوں کی بجائے کچھ ہی دنوں میں بحالی کیا،پی ٹی اے والوں سے نیٹ ورک کی بحالی کیلئے کہا گیا اور ہم نے نیٹ ورک بھی بحال کروا دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مشکل کی گھڑی ہے، مل کر اس سے نکلنا چاہیے،مجھے یقین ہے کہ جب سب کا یہ جذبہ ہو تو اس میں ضرور کامیابی ملے گی۔ اس قدرتی آفت کے موقع پر خدمات سرانجام دینے پر افواج پاکستان کے بھی مشکور ہیں، فیلڈ مارشل صاحب خود یہاں آئے اور فضائی سروے کیا جس نے بھی کردار ادا کیا ہے، ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متاثرین سے کہا کہ آخر تک تعاون جاری رکھیں گے، تعمیر نو اور آبادکاری میں تعاون کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ان مشکلات سے مل کر لوگوں کو نکالیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.