Live Updates

cکالج آف اوفتھلمولوجی میں گرین پنجاب مہم کا آغاز

ق*شجرکاری سے آلودگی اور اسموگ میں کمی، ماحول اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ٌکنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے پودا لگا کر مہم شروع کی، اعلامیہ

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

چ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب ویژن کے تحت کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں 9 ستمبر 2025 کو شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں محکمہ جنگلات پنجاب کا بھی تعاون شامل تھا۔

تقریب میں پرنسپل کالج آف اوفتھلمولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، ڈین آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، ڈین آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف علی، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری، سی او او میو ہسپتال ڈاکٹر عبد المدبر، فیکلٹی ممبران، عملہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے مون سون کے موسم میں پودے لگائے اور پنجاب کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی، گرین ہاؤس گیسوں کی کمی اور صحت مند فضا فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہ مہم انہی کوششوں کا حصہ ہے۔

ہر فرد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم ہو۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ فضائی آلودگی اور اسموگ کے مضر اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، کیونکہ اسموگ آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے کہا کہ شجرکاری آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مثبت اثرات رکھتی ہے۔ پاکستان کو گرمی اور سیلابی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر کالج آف اوفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کی انتظامیہ نے تمام مہمانوں، فیکلٹی، عملے اور طلباء کا شکریہ ادا کیا اور اس مہم کو ایک کامیاب اور قابل تقلید مثال قرار دیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات