Live Updates

ملک سید عمران نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت قرار دے دی

آبپاشی بارشوں اور سیلاب کا مسئلہ ڈیم کی تعمیرسے ختم ہو جائے گا، ریاست لوگوں کے تحفظات دور کرے، لیگی رہنماء خیبرپختونخوا

منگل 9 ستمبر 2025 20:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی ملک سید عمران نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت پنچاب میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی یے ، اس لئے ان جانی و مالی نقصان کاراستہ روکنے اور ریاست کے لیے کالا باغ کی تعمیر ناگزیر ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آبپاشی بارشوں اور سیلاب کا مسئلہ ڈیم کی تعمیرسے ختم ہو جائے گا، خیبرپختونخوا میں اگر کسی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر اعتراض ہو۔

(جاری ہے)

تو ریاست کو چاہئے کہ ان کے تحفظات دور کریں، لیکن کسی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیی. کالا باغ ڈیم بنانے میں تاخیر کی وجہ سے اتنا زیادہ نقصان ہواہے، صوبے میں سمال ڈیمز بنانے چا ہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے تمام اسٹیٹ ہولڈر جلد از جلد ایک اجلاس کریں اور تحفظات دور کریں اور جلد کالا باغ ڈیم تعمیر شروع کریں، تاکہ خیبرپختونخوااور پنجاب کے سیلاب کے پانی سے محفوظ ہو سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات