رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ کا خیرپور میں حفاظتی بند کا دورہ ، ویکسین کیمپ کا معائنہ کیا

بدھ 10 ستمبر 2025 17:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سندھ بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 204 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی نے خیرپور میں بچاؤ بند کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال حسین جنڈان، محکمہ آبپاشی کے انجینئرز، روینیو، لائیو اسٹاک، ریسکیو 1122، اسکارپ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی نے الرا جاگیر بند سے سگیوں تک تمام بچاؤ بند کا دورہ کیا۔ ایم این اے سید جاوید علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سپر فلڈ کا کوئی خطرہ نہیں ، فی الحال پوزیشن میڈیم فلڈ تک ہے ۔ سکھر بیراج کے دروازوں اور پل کی مرمت کا کام آئندہ سال جون تک مکمل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا کا خود معائنہ کیا ہے اور ہر وقت رپورٹ لے رہے ہیں ۔

سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ فوکل پرسن سید ناصر حسین شاہ ، منسٹر ایریگیشن جام خان شورو اور دیگر انجینئرز سکھر میں موجود ہیں اور معائنہ کر رہے ہیں ۔ سید جاوید علی شاہ جیلانی نے بند پر قائم لائیو سٹاک کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے مال مویشیوں کی ویکسین کے کیمپ کا بھی جائزہ لیا جہاں لائیو سٹاک ڈاکٹر امام بخش سومرو، ڈاکٹر رانا سنتوش کمار نے ان کو ویکسین کے بارے میں اعداد و شما ر سے آگاہ کیا ۔