Live Updates

کراچی گندے پانی، کچرے اور انتظامی ناکامی کی دلدل میں پھنس چکا ہے،کراچی کو چارٹرڈ سٹی کا آئینی درجہ دے کر مزید تباہ ہونے سے بچایا جائے،پاسبان

بدھ 10 ستمبر 2025 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے باشوں کے بعد افسوسناک صورتحا ل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب حالیہ مون سون بارشوں کے بعد ایک بار پھر گندے پانی، کچرے اور انتظامی ناکامی کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔ کراچی سیلاب میں شاہراہ بھٹو نہیں، سندھ حکومت بہہ گئی ہے۔

کرپشن کے خلاف عالمی عوامی غیض و غضب سے سندھ کے حکمران سبق حاصل کریں۔ 72 گھنٹوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ سڑکیں تالاب بن چکی ہیں، نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بدستور معطل ہے۔

(جاری ہے)

شارعِ فیصل، ناظم آباد، لیاقت آباد، کورنگی، اور ملیر کے کئی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں، جہاں گاڑیاں بند، ایمبولینسز پھنس گئیں اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو گئی۔

نکاسی کے ناقص نظام کی وجہ سے گٹر ابل پڑے ہیں۔ گندے پانی کے باعث بیماریاں پھیلنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بلدیاتی ادارے بارش سے پہلے ہی کچرا صاف کرنے میں ناکام رہے۔ بارش کے بعد گندگی سیوریج کے ساتھ مل گئی ہے، جس سے ماحولیاتی اور صحت کے بحران نے جنم لیا ہے۔ سندھ حکومت، میئر کراچی، این ڈی ایم اے،واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت تمام ادارے شہر اور عوام کو ڈوبنے سے بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ کیاشہر قائد کی قسمت میں بارش و سیوریج کے پانی میں ڈوبنا لکھا ہی کراچی صرف ایک شہر نہیں چار کروڑ سے زائد انسانوں کا گھر ہے۔ اسے چارٹرڈ سٹی کا آئینی درجہ دیکر مزید تباہ ہونے سے بچایا جائے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات