گورنر فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر سلیم خان اور پی پی پی اپر چترال کے صدر سید شبیر حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 11 ستمبر 2025 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے راہنماء سلیم خان اور پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر سید شبیر حسین کی قیادت میں وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، وفد نے گورنر کو بتایا کہ ضلع اپر چترال تورکہو روڈ پر بے ضابطگیاں ہورہی ہیں تورکہو کے عوام اپنا حق مانگ رہیے ہیں اور رائین کے مقام پر دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کیطرف سے ان پر لاٹھی چارچ کیا گیا جو ظلم ہے مظاہرین کے خلاف 7Ataلگانا درست نہیں۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انصاف کے دعویداروں کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر ہے اور عوام کو پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی عوام کے حقوق کو غضب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا چترال کی باسیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ ہم مکمل رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال شندور روڈ کے لیے مزید فنڈ کی فراہمی کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔