Live Updates

qسیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا جلال پور میں ریسکیو آپریشن وسیع

ق* فیصل ندیم بھی پہنچ گئے، نئی خیمہ بستی لگ گئی،متاثرین میں کھانے،راشن کی تقسیم

جمعرات 11 ستمبر 2025 20:05

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پورپیر والا سمیت دیگر اضلاع میں کشتیوں کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ، جلال پور میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے کشتی الٹنے کے بعد شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما قاری یعقوب شیخ امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم بھی رضاکاروں کے ہمراہ جلال پور پیر والا پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاہور موہلنوال، کنگن پور قصور، چنیوٹ، لودھراں، مظفر گڑھ، بہاولپور،جلال پور پیر والا میں خیمہ بستیوں میں متاثرین کو پکی پکائی خوراک دی جا رہی ہے، میڈیکل کیمپوں میںمریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے،جلال پور پیر والا میں مرکزی مسلم لیگ نے مزید کشتیاں منگوا کر ریسکیو آپریشن بھی مزید تیز کر دیا ہے، جوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ قاری محمد یعقوب شیخ نے جلالپور پیر والہ میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد کے ہمراہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وفد میں مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری سرور، جنوبی پنجاب کے صدر عمران لیاقت بھٹی، راشد علی سندھو اور مسلم یوتھ لیگ جنوبی پنجاب کے صدر عبدالحنان سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔اس موقع پر قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق نے گزشتہ رات کشتی الٹنے پر بروقت اور برق رفتار ریسکیو آپریشن کرکے لوگوں کی جانیں بچائیں ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسی جذبے کے تحت مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار سیلاب متاثرین کی خدمت اور ریسکیو سرگرمیوں میں دن رات مصروف عمل ہے۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم بھی رضاکاروں کے ہمراہ جلا ل پور پیر والا میں موجود ہیں، مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے جلال پور پیروالا میں سیلاب متاثرین کے لئے خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے بہاولپور میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں لگائی گئی خیمہ بستی کا دورہ کیا انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع لاہور،قصور،سیالکوٹ، اوکاڑہ،گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، ساہیوال،ملتان،بہاولپور،جھنگ، چنیوٹ، لودھراں ،بہاولنگر،بوریوالہ، وہاڑی،مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے علاوہ کھانے، خشک راشن سمیت دیگر اشیا کی تقسیم کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ اضلاع میں میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات