Live Updates

پاکستان میں مصنوعی ذہانت سے موسمی آفات کا مسلسل خطرہ بچاؤ ممکن ہے،سی اے ایس ایس

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پاکستان کو حالیہ برسوں میں شدید موسمی آفات کا سامنا رہا ہے، جن میں تباہ کن سیلاب، جان لیوا گرمی کی لہر اور شہری علاقوں میں اچانک بارشیں شامل ہیں۔ بدقسمتی سے، ان آفات کے خلاف اقدامات عموماً اُس وقت کیے جاتے ہیں جب نقصان ہو چکا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں بروقت اقدامات کیے جائیں، تو ان آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (کیس) کے مطابق، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مقامی سطح پر موسم کی پیش گوئی اور ابتدائی وارننگ سسٹم تیار کیے جا سکتے ہیں جو ممکنہ خطرات سے پہلے ہی عوام کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کے پاس دو راستے ہیں: یا تو ہر سال ایک نئی تباہی کا سامنا کرے، یا پھر ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف قدم بڑھائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات