
سینیٹر شیری رحمان کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم
ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:21
(جاری ہے)
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں اور اب دنیا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔شیری رحمان نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی واحد ضمانت ہے اس کے بغیر پائیدار امن ناممکن رہے گا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی اتفاق رائے کا احترام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے قرارداد کو مسترد کرنا عالمی برادری کی متفقہ مرضی کی توہین ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر نے اسرائیل پر مشرق وسطیٰ میں جان بوجھ کر عدم استحکام کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کو ملک کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ یہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر کی ثالثی اور امن کی کوششوں پر براہ راست حملہ ہے اور اسرائیل کو اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کن اقدام کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
-
کراچی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ، والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.