Live Updates

حکومت سیلاب سے متاثرہ چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو بلا سود آسان شرائط پر 25سی50 لاکھ تک قرضے دیے جائیں

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، گلشن مارکیٹ کے صدر را لیاقت علی،جنوبی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان بلوچ، جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا محمد ہاشم علی،جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی، ٹمبرمارکیٹ کے سنیئر نائب صدر قمرزمان خان،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ محمد فیصل محمود نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بدترین سیلاب نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو معاشی طور پر شدید مالی نقصانات ہوئے ہیں اسی لیے حکومت سیلاب سے متاثرہ چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو بلا سود آسان شرائط پر 25سی50 لاکھ تک قرضے دیے جائیں تاکہ وہ اپنے تباہ ہوئے کاروبار کو سہارا دے سکیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان متاثرہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جن کے گھر سمیت دکانیں بھی سیلاب کی نظر ہو کر رہ گئے ہیں متاثرہ تاجروں اور دکانداروں کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے پہلے ہی بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کی وجہ سے لاکھوں چھوٹے تاجر اور دکاندار شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اب رہی سہی کسر حالیہ سلاب نے پوری کر دی ہے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں لاکھوں چھوٹے تاجر شدید متاثر ہوئے ہیں جو آج شدید پریشانی سے دوچار ہیں مرکزی تنظیم تاجران متاثرہ علاقوں کا آئندہ ہفتے سے وزٹ کرے گی اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کریں گے اور ان کی حکومتی سطح پر دادرسی کے لیے ہمیشہ کی طرح آج بھی سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اور متاثرین سیلاب زدگان تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عام متاثرہ شہریوں کے حقوق کے لیے بھی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے کیونکہ متاثرہ سیلاب زدگان ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور آج مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں صوبائی اور پارلیمنٹ کی سطح تک اپنا کردار ادا کریں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات