Live Updates

قلعہ عبد اللہ میں اہلکار سرعام دن دیہاڑے ٹرکوں سے بھتہ لیتے ہیں، نور محمد شاہوانی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے قائد حاجی نور محمد شاہوانی مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ حاجی عطا اللہ خان کاکڑ حاجی عبد المجید بنگلزئی حاجی عبد المجید رئیسانی حاجی عبد المجید پرکانی حاجی ظاہر شاہ یوسفزئی سہیل کاکڑ حاجی باری داد کاکڑ حاجی پیر محمد کاکڑ حاجی فیض اللہ خان اچکزئی ملک نور خان کرد ذوالفقارعلی سرحدی اعظم سارنگزئی حاجی عبدالعزیز دوتانی حاجی عبدالقادر اچکزئی و دیگر نے ضلع قلعہ عبد اللہ کے مین شاہراں پر سرعام بھتہ لینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گاڑیاں جو چمن سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ترسیل کی جاتی ہے اور حکومتی اہلکار کے ساتھ ساتھ اب قلعہ عبد اللہ کے غنڈہ گردوں نے بھی بھتہ لینا شروع کیا ہے ہم گڈز ٹرانسپورٹروں پر ایک طرف حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی سے تنگ کیا جارہا ہے دوسری جانب پولیس لیویز کسٹم کے چیک پوسٹوں سے تنگ ھوا تھا اور اب تو قلعہ عبد اللہ میں غنڈہ گردوں نے بھی سرعام دن دیہاڑے ٹرکوں سے بھتہ لے رھے ہیں جو سراسر ظلم ھے اور جتنی بھی مذمت کی جائے کم ھے ہم وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری ھوم سیکرٹری و دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر ہم اپنی گاڑیوں کو کھڑی ردیں گے حس کا تمام تر ذمہ داری مو جودہ حکومت پر عائد ہو گی۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات