Live Updates

ْسیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے مردم و زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ

انفرا اسٹرکچر، کاروبار کی تباہی کا پتا لگانے کے لیے اکنامک سینسز سے بھی مدد لی جائے گی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد حتمی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انفرا اسٹرکچر، کاروبار کی تباہی کا پتا لگانے کے لیے اکنامک سینسز سے بھی مدد لی جائے گی۔

زراعت شماری سے حاصل ڈیٹا سے فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصانات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دستیاب ڈیٹا اور سافٹ ویئر کے استعمال سے سیلابی نقصانات کا سروے کیا جائے گا، جس سے اضلاع، بلاک اور گاں کی سطح پر ہوئے سیلابی نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق حالیہ اکنامک سینسز کے دوران ملک بھر کی عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا گیا تھا۔ اس سے بزنس سینٹرز، اسکول، کالجز، جامعات، مساجد سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان کا پتا چل سکے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات