
جمہوریت عوام کی طاقت اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،پاکستان کا مستقبل جمہوریت کی مضبوطی سے وابستہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اتوار 14 ستمبر 2025 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام بھی مشاورت، باہمی رائے اور عوامی شمولیت کی تعلیم دیتا ہے، اور انہی اصولوں کی روشنی میں جمہوری نظام عوامی نمائندگی پر قائم ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان عوامی امنگوں کا سپریم فورم ہے، جہاں قانون سازی، پالیسی سازی، اور حکومتی نگرانی کے ذریعے عوامی رائے کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی، آئین کی مکمل پاسداری، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی فلاح و بہبود جمہوری استحکام کی ضمانت ہیں۔انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 11 اگست کے تاریخی خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ریاست کا تعلق فرد کے مذہب، ذات یا عقیدے سے نہیں ہوتا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز، سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوری نظام حکومت عوام کو بااختیار بناتا ہے، اداروں کو جوابدہ کرتا ہے اور قومی ترقی کے لیے اجتماعی بصیرت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم آئین، قانون، اور اداروں کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں۔انہوں نے نوجوانوں کی جمہوری عمل میں شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے شروع کیے گئے پارلیمانی اسٹڈیز پروگرام، انٹرن شپ پروگرامز، اور یوتھ پارلیمنٹرینز فورم جیسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو جمہوری عمل میں شامل کرنا اور قومی ترقی میں اُن کا کردار یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت جمہوریت کو نتیجہ خیز اور پائیدار بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے نہ صرف خواتین کے حقوق، مالیاتی شفافیت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم معاملات پر قانون سازی کی بلکہ وومنز پارلیمانی کاکس، پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)، پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس، اور ینگ پارلیمنٹرینز فورم جیسے پارلیمانی پلیٹ فارمز کے ذریعے بین الجماعتی تعاون کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورمز پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں کی شراکت کو ممکن بناتے ہیں، جو شراکتی جمہوریت اور گڈ گورننس کی اصل روح ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزرائے اعظم شہید محترم ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو عوامی حاکمیت، شہری آزادی اور آئینی بالادستی کو یقینی بناتا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان ایک ایسا ادارہ ہے جہاں مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے نمائندگان مل کر قانون سازی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام پارلیمانی کاکسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الجماعتی مکالمہ اور مشاورت ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے، اور یہی راستہ پاکستان کے روشن اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان، ذرائع
-
نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی
-
حکومت سندھ کا دسمبر میں ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس
-
اعتزاز احسن جرات مند، آئین و جمہوریت کے حقیقی سپاہی ،ان سے سیکھا جھوٹ نہیں بولنا ، عمر عطا بندیال
-
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی
-
رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق
-
وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
-
پولیس کریک ڈائون میں اشتہاریوں سمیت 5ملزمان گرفتار
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج
-
بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.