نیشلسٹوں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر راء فنڈڈ ہونے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں‘سردار یعقوب

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

۷ راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) سابق صدر ریاست و سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیریعقوب خان نے کہا کہ نیشلسٹوں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر راء فنڈڈ ہونے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں آٹا بجلی کے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری کا کریڈٹ آصف زرداری کے نام جاتا ہے اپنے خصوصی انٹرویو میں یعقوب خان نے کہا کہ اگر کسی کے بارے میں کوئی ثبوت ہوکہ وہ بھارتی ایجنٹ ہے پھر اس کا نام لینے میں کوئی ڈر اور خوف نہیں ہونا چاہیے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے والے انتشار کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پر امن سیاسی جدوجہد ھی ریاست جموں کشمیر کی آزادی کا باعث بن سکتی ھے ہم پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ھے کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے انہوں نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ملنے والی کامیابی پر ایکشن کمیٹی کی جدوجہد اور اس تحریک کے نتیجے میں جو حاصلات ہوئی ہیں اس پر ہم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نوجوانوں اور ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اس عوامی تحریک کو سمیٹنے میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بہت اھم رول دیا ھے انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد کچھ سیاسی پارٹیوں اور گروپس نے اس تحریک کی آڑ میں اپنے نظریات کو اس پلیٹ فارم سے پھیلانے کی کوشش کی ھے جو غلط طریقہ ھے۔

(جاری ہے)

کسی بھی فیسٹیول شادی بیاہ میں اس تحریک کی آڑ میں نعرے بازی اور اپنے نظریات کا پرچار چھچھورا پن ھے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا رائے شماری کا نعرہ سب پر بھاری ھے جو دو ٹوک موقف ھے کہ کشمیری عوام کو ھی فیصلے کا حق ھیانہوں نے مزید کہا کہ پانچ اگست دو ھزار انیس کو جو مودی کو پیغام دیا ہے کہ لوگ اس کے فیصلے کو نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا بہترین فارمولا رائے شماری ھے۔

انھوں نے کہا کہ زولفقار علی بھٹو نے کشمیر کی بھرپور جنگ لڑی آج ان کے کارکن اس جنگ کو منطقی انجام پہنچانے عزم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ بعض لوگوں نے الحاق پاکستان کے نعرے پر سیاست کر کے نسلوں کو متعارف کروایا مگر جب مودی نے پانچ اگست کا فیصلہ کیا تب بھی اس نعرے کی آڑ میں اقتدار لینے والے خاموش تھے اور آج بھی خاموش ہیں