یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کے زیراہتمام ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد

پیر 15 ستمبر 2025 15:07

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کے زیراہتمام ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کرنل یوسف جاوید سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد جموں و کشمیر تھے جبکہ صدارت کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن محترمہ سمعیہ ساجد نے کی۔

اس یادگار تقریب کے میزبان مون کری ایشنز سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی مظفرآباد کے پرنسپل سید صلاح الدین شاہ تھے۔مظفرآباد کے مختلف سکولز و کالجز کی طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر پیش کر کیافواج پاکستان کے شہداء و غازیان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقابلے میں سیدہ مہرین کاظمی (کوشًر اسکول اینڈ کالج ایئرپورٹ مظفرآباد) اور یُسرٰی فاطمہ (گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلیٹ مظفرآباد) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن افرا اسد (گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد) نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن سیدہ قندیل کاظمی (شاہین ماڈل اسکول و کالج مظفرآباد) کے حصے میں آئی۔مہمانِ خصوصی کرنل یوسف جاوید، صدرِ تقریب محترمہ سمعیہ ساجد اور میزبان پرنسپل سید صلاح الدین شاہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل یوسف جاوید سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان نہ صرف ہماری عسکری تاریخ کا روشن باب ہے بلکہ یہ اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور کشمیری عوام کا رشتہ ایمان، قربانی اور محبت سے جڑا ہے اور یہ تعلق کسی طاقت سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ کرنل یوسف جاوید نے نوجوان طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹیاں جب وطن کی بات کرتی ہیں تو دشمن کی صفوں میں لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے اور اس جدوجہد میں خواتین اور نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے تقریب کے انعقاد پرکشمیر ویمن الرٹ فورم(کواف) کی چیئرپرسن محترمہ سمعیہ ساجد، خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر تقریب چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم(کواف) محترمہ سمعیہ ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لیے میں نے کشمیرویمن الرٹ فورم (کواف) کی بنیاد رکھی تھی، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

میں دل کی گہرائیوں سے اللہ پاک کی بے حد مشکور ہوں، اس کے بعد اپنی ٹیم ممبران کی اور بالخصوص پرنسپل ادارہ محترم صلاح الدین شاہ صاحب کی، جن کی ہمدردی، رہنمائی اور تعاون کی بدولت آج کا یہ پروگرام ممکن ہوسکا۔آج کے اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی کرنل یوسف جاویدسیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد جموں و کشمیر میں آپکی ممنون ہوں آپ نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا اور ہمارے پروگرام میں شرکت کی۔

میں آپ کو اس لیے بھی مبارک دینا چاہتی ہوں کہ آپ نے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی جیسے جدید پروگرامات شروع کیے، دارلحکومت سمیت دور دراز علاقوں میں آئی ٹی سنٹرز اوپن کیے۔ پہلے ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے آغاز پر بھی آپ کو مبارک دیتی ہوںن، ان اقدامات سے ہماری آنے والی نسلیں، کسی برائی کی طرف نہیں جائیں گئی بلکہ بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا، نوجوانوں کو روزدینے کے نام پر کوئی استعمال نہیں کرے گا۔

مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ بچوں نے جس خوبصورت انداز اور بھرپور تیاری کے ساتھ تقریری مقابلے میں حصہ لیا، اس نے دل کو خوش کردیا۔ میں تمام بچوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔ جیت تو کسی ایک کی ہوگی، لیکن جس حوصلے، اعتماد اور جذبے کے ساتھ تمام طلبہ نے حصہ لیا ہے، اس پر ان کے ادارے اور والدین واقعی مبارکباد کے مستحق ہیں۔سمعیہ ساجد نے مزید کہا کہ یقیناً 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کے عزم، قربانی اور ایثار کی روشن مثال ہے۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے 1965 کی جنگ میں ہماری پاک افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔یم ایم عالم (M. M. Alam)1965 کی جنگ کے عظیم ہیرو، جنہوں نے صرف 30 سیکنڈ میں دشمن کے 5 طیارے گرا کر ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا۔دُنیا نے دیکھا کہ ہمارے فیڈل مارشل سید عاصم منیر نے کہا تھا کشمیر کے لیے 3 جنگیں لڑیں ہیں 10 اور بھی لڑ نی پڑھے تو انشائاللہ اور اس کاعملی نمونہ ہم نے اس بار مئی میں رافیل کے ساتھ بیسیوں جہازوں کے ساتھ پاکستان پر حملہ آور ہوا۔

مگر بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان نے ان کے جہازوں کو ہندوستان میں ہی دھول چٹا دی۔پاک فوج کو بہادری شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔انشاللہ اب دشمن اگلے پچاس سال تک پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کر سکتا۔یہ صرف اللہ کی مدد اور پاک فوج کی بدولت ممکن ہوا۔ہم کشمیریوں کے لیے یہ بھی فخر کی بات ہے کہ بنیان مرصوص کی جنگ کو جن بہادر آفیسرز نے لیڈ کیا ان تمام جنرلز کا تعلق آزاد جموں و کشمیر سے ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

میں اس موقع پر میجر سعد بن زبیر شہید، میجر رب نواز شہید، میجر عدنان شہید، خواجہ یاسر شہید و جتنے ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اور انشائاللہ ان کا خون کا رائے گاہ نہیں جائے گا۔میرا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہے اور میں ایک Divided فیملی سے ہوں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہمیں اچھے سے معلوم ہے کہ محافظ فوج اور قابص میں کیا فرق ہے، ہمارے خانداد کے افراد مقبوضہ کشمیر پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتی ہیں، چند لوگوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو پاکستان افواج اور ہندوستان افواج کو ایک ہی طرف رکھتے ہیں، افواج پاکستان کی قدر ہمDivided فیملی والوں سے پوچھو جو گھر سے باہر جاتے ہیں واپسی سہی سلامتی کی امید نہیں ہوتے۔

ہم اپنی افواج پاکستان کیساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور رہے گے،میزبان پرنسپل سید صلاح الدین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہیں۔ جس اعتماد اور جذبے کے ساتھ انہوں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وطن کا دفاع صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ فکر و قلم کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل اپنے اسلاف کی قربانیوں کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) اور چیئرپرسن محترمہ سمعیہ ساجد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی قیادت میں اس طرح کے پروگرام نئی نسل کی فکری اور اخلاقی تربیت میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔تقریب کے دوران ذیشم ممتاز اعوان نے ملی نغمہ پڑھ کر افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔