Live Updates

ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے، راجہ پرویز اشرف

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سابق وزیراعظم ورکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو جی نائن مرکز کراچی کمپنی میں پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لگائے گئے کیمپ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی تنظیم کو سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان اکٹھا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہمہ وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے کہہ کر بجلی کے بل معاف کرائے،اس سیلاب کی زد میں آکر ہمارے کسان برباد ہو گئے،بلاول بھٹو تمام سیاسی سرگرمیوں کو چھوڑ کر سیلاب زدگان کیلئے کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کاریسکیو آپریشن اچھا ہوا ، اب ان کی بحالی کاہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر سے چنیوٹ سامان بھیجا جا رہا ہے،کوشش کروں گا کہ میں خود بھی چنیوٹ موجود رہوں ،آج ہر پاکستانی ان سیلاب زدگان کیلئے کوشش کرے ،اس تناظر میں تمام صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،کسانوں کو آباد کرنے کیلئے حکومت جلد از جلدا قدامات کرے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات