
نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان
بارشوں کے بعد کراچی کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے، رہنما پی ٹی آئی
جمعرات 18 ستمبر 2025 23:28
(جاری ہے)
فہیم خان نے کہا کہ کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے روشنیوں کا شہر رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔ کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمر پھٹنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 47 کے حکمران عوام کی فکر سے عاری ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف وہ سب سے بڑی جماعت ہے جس کے پاس کراچی کا مینڈیٹ موجود ہے، لیکن ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہرایا گیا اور جعلی لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھایا گیا جس کے نتیجے میں کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو 3,360 ارب روپے ملنے تھے مگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے شہر کو محروم کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں نے شہر کے ساتھ سنگین زیادتیاں کی ہیں۔فہیم خان نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ فیصلہ سازوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے۔
مزید قومی خبریں
-
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار
-
سندھ حکومت نے پاکستان اوربھارت فائنل میچ کیلئے 6بڑے شہروں میں بڑی اسکرینیں لگا دیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر 3 ٹک ٹاکرز گرفتار
-
شہریوں کو جعلی ای چالان کے ایس ایم ایس موصول ہونا شروع، سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کرتے ہوئے اصلی نمبر بتادیا
-
لڑکوں جم کر کھیلو، جیت آپکی ہوگی، عظمی بخاری کا قومی کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے نام پیغام
-
پرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ بھی عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
-
سیلاب متاثرین کیلئے چین کی امدادی سرگرمیاں جاری، سامان کے مزید 2 جہاز پہنچ گئے، 10 کروڑ یوآن اضافی امداد کا اعلان
-
امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ویزہ دلوانے کے نام پر لاکھوں بٹورنے والے 2 ملزم گرفتار، ملزمان نے درجنوں افراد سے 30 لاکھ روپے فی کس وصول کیے
-
خواتین کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا
-
سیاحت نہ صرف معاشی ترقی بلکہ سماجی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے،وزیراعلی سندھ
-
پنجاب میں سیاحوں کے تحفظ، آسانی اور آسائش کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘مریم نوازشریف
-
وزیراعلی مریم نوازشریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.