Live Updates

عقل و دانش کی بات نون لیگ کے لیے زہر قاتل ہے ‘اعجاز چوہدری

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:17

عقل و دانش کی بات نون لیگ کے لیے زہر قاتل ہے ‘اعجاز چوہدری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ عقل و دانش کی بات نون لیگ کے لیے زہر قاتل ہے جمہوریت کی بقا کے لیے حکومتی اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ نون لیگ صوبائی حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسی پر سوال نہ اٹھایا جائے پاکستان پیپلز پارٹی نے سیلابی صورتحال کے بعد زمینی حقائق کی جانب پنجاب حکومت کی توجہ دلائی تو صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری ائینہ دکھانے پر اپے سے باہر ہو گئی زبانی کلامی دعووں سے متاثرین سیلاب کے مسائل حل نہیں ہوں گے عملی اقدامات کو یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی بدحواسی اور نون لیگ کے سوشل میڈیا کے ذریعے پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہندی کی کردار کشی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کیا محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ قدرتی افات اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں نے ہولناک داستانیں رقم کی ہیں نون لیگی حمایت یافتہ ٹویٹر اکاونٹس کی سینٹر وقار مہدی کیخلاف کیمپین ہرگز قابلِ برداشت نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ سنگین حالات اور متاثرین سیلاب کو درپیش بدترین مشکلات کے اوپر نہ سیاست کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی پوائنٹ سکورنگ کو اچھا سمجھتی ہے نون لیگ کی صوبائی قیادت حکومتی وزراء کو حالات کی سنگینی بارے بتائیں اور ایسی غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کریں نون لیگ سوشل میڈیا سیل کی جانب سے سینیٹر وقار مہدی کو گھٹیا تنقید کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہینون لیگ سوشل میڈیا کی جانب سے ایک متعصب یوٹیوبر کی حمایت کرنا افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات