پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس کو دوبارہ کھولنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاجی جلوس نکالا گیا، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور ٹائر جلا کر شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی شہید بھٹو کے رہنما ندیم قریشی، نور محمد منجھو اور دیگر نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ شہید بھٹو کے جانثاروں کو انصاف نہیں مل رہا انہوں نے کہا کہ یہ قتل محض ایک فرد کا نہیں بلکہ جمہوریت اور بھٹو ازم کا قتل ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا، مقررین نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان اپنے شہید قائد کے خون کا حساب لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس کو ازسر نو کھولا جائے اور اصل ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔