
این آئی سی وی ڈی میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم
ماضی میں بچوں کو امراض قلب کے علاج کے لیئے پڑوسی ممالک سے علاج کروانا پڑتا تھا
اتوار 21 ستمبر 2025 16:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بچوں کو امراض قلب کے علاج کے لیئے پڑوسی ممالک سے علاج کروانا پڑتا تھا جو مالی طور پر ایک بڑا مسئلہ تھا، اس ریسرچ یونٹ کے ذریعے علاج کے معیار کی بہتری اور نئی تحقیق پر کام کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ سول سوسائٹی کے تعاون سے بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر(بی او ٹی)کے ماڈل پر مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ یونٹ نجی کمپنی کی جانب سے تیار کرکے ہمارے حوالے کیا جائے گا جس میں ہمارا کردار مانیٹرنگ کا ہوگا،کلینکل ٹرائلز یونٹ کے ساتھ یہاں کانفرنس ہال اور لائبریری بھی تیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پرانی او پی ڈی کی زیریں منزل کو ایمرجنسی میں تبدیل کیا جائے گا جس سے ایمرجنسی وارڈ کو توسیع ملے گی۔ فی الوقت ای آر میں 80 بستروں کی گنجائش ہے جو بڑھا کر 160 سے 180 تک کی جائے گی۔ نئی ایمرجنسی میں تمام شعبہ جات کو ایک بڑا میڈیفائیڈ ہال قائم کیا جائے گا۔ اسپتال میں ایک نئی او پی ڈی تعمیر کی جا رہی ہے جو رواں سال اکتوبر یا نومبر تک فعال ہو جائے گی جس کا داخلی راستہ اسپتال سے باہر ہوگا تاکہ اسپتال پر دبائو کم ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث وفاق کی جانب سے بجٹ کم ملنے کے باوجود سندھ حکومت نے پیڈیاٹرک بلاک کے لیے 2.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس رقم سے اسپتال میں زیر تعمیر پیڈیاٹرک بلاک کے دو انڈر گرانڈ اور دو فلورز مکمل کیے جائیں گے، جس میں خصوصی طور پر بچوں کے لیئے ایمرجنسی، ایک وارڈ اور آئی سی یو ہوں گے۔ فی الحال بچوں کے لیے صرف ایک وارڈ ہے جہاں ایک بیڈ پر تین بچے لیٹنے پر مجبور ہیں۔اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2026 کے ابتدائی مہینوں میں این آئی سی وی ڈی میں ان منصوبوں کے سبب مثبت تبدیلیاں نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
-
دیگراسلامی ممالک بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہوجائیں ‘ رانا تنویرحسین
-
پاکستانی ڈاکٹرز نے جگر، گردوں اور لبلبہ کی پیوندکاری میں بین الاقوامی معیار کی مہارتیں حاصل کرلیں
-
فیلڈ مارشل کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز، پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس پکڑے گئے
-
سیلاب بھی شادی نہ روک سکا، دلہے میاں ریسکیو 1122 کی کشتی پر دلہن بیاہ لائے
-
ایک ماہ میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا، تخمینے کیلئے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
ماہرین کی کڑی وارننگ،تمباکو کی غیر قانونی تجارت سے قومی خزانہ کھوکھلا، سالانہ 300ارب کا نقصان
-
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا
-
جناح اسپتال میں مریضوں کو زائد المعیاد وائلز دینے کا انکشاف
-
ایف آئی اے کی تفتان میں کارروائی، غیر قانونی کرنسی ڈیلر گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد
-
چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کا پنجا ب میں اپنی مصنوعات کے مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کا عندیہ
-
پاک-سعودی معاہدے کے بعد گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا، طاہر اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.